دورہ چین کے دوران وزیراعظم شہبازشریف دوسرے مرحلے میں چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔
بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچین کے نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی ایئرپورٹ پرموجود تھے۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارودیگروفاقی وزرابھی وزہراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف چینی صدراور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین نیشنل پیپلزکانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔
مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہونگے۔ سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والی کمپنیوں کے افسران سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
دورہ چین کے دوران پاک چین بزنس کانفرنس سے وزیراعظم کے خطاب کی خبر بھی پڑھیں۔


















