سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
چیف انجنیئر آپریشنز لیسکو عباس علی اور ترجمان رائے مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین بلا خوف وخطر سولر پینلز لگوائیں، نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹوں کے دوران صرف 56 فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث سپلائی متاثر ہوئی اور تقریباً 2.5 فیصد فیڈرز مختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بناء پرمتاثر ہوئے۔
عباس علی نے کہا کہ کیٹگری فور کے 57 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کیٹگری فائیو کے37 فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔



















