Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے تھے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی۔

بنگلہ کی جانب سے توحید ہردوئے سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 37 رنز بنائے، ان کے علاوہ محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو نے 14 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ بولر کیشو مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو ربادا اور انرچ نورٹجے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاش نے 46، ڈیوڈ ملر 29 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 18 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کے بولر تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں