حکومت نے مفت سولر سسٹم سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ 296 ارب کی لاگت سے 2380 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی ہو گی، کھیلوں کی سہولت کیلئے 6 ارب 50 کروڑ کا منصوبہ شروع کیا جا رہا،530ارب روپے کی ڈیڈ اسکیموں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہونگے، سوشل سیکٹرز کیلئے 280 ارب 65 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے، جاری اسکیموں میں 95 ارب کی فارن فنڈڈ اسکیمیں شامل ہیں۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص ہونگے۔7 ارب روپے کی لاگت سے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا جائے گا،857 ارب 40 کروڑ روپے مقامی حکومتوں کیلئے مختص کئے گئے، ترقیاتی بجٹ کی مد میں 842 ارب روپے رکھے گئے،2 ارب لاگت سے اسپیشل افراد کیلئے پروگرام شروع کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب روپے رکھے ہیں،100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولرسسٹم فراہم کیا جائیگا۔ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔



















