گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، متاثرہ شہری کوانصاف دیا جائے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سےاس کی روزی چھینی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ، درد کا احساس جگانے کے لئے ہوتا ہے۔


















