قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے سے متعلق سوال پر کہا کہ جو بھی کروں گا سب کے سامنے کروں گا۔
امریکی ریاسٹ فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں فتح کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکا میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں۔
کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ک ہ قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے لگا تو قیادت چھوڑ دی تھی، پھر بورڈ نے کہا اس لیے کپتانی قبول کی، اب بورڈ کہے گا تو کپتانی چھوڑ دوں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو بمشکل 3 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل کینیڈٰا کے خلاف بھی قومی ٹیم نے آسان ہدف 2 اوورز پہلے حاصل کیا تھا۔
اپنی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے، میں ٹیم کا لیڈر تھا، ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے، ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین سے جا کر ملاقات کروں گا،چیئرمین کولگتاہے کہ ٹیم میں سرجری کی ضرورت ہے تو ان سےبات کریں گے۔


















