اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیپلزپارٹی سے رابطہ کر کے ان کو مذاکرات کی دعوت دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا، مذاکرات آج بارہ بجے وزیراعظم ہاؤس ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیئر رہنماؤں کا وفد مذاکرات میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرے گا جبکہ مذاکرات میں پیپلزپارٹی کے مرکز، صوبوں سے متعلق مطالبات پر غور ہو گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت و پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی دور گزشتہ روز ہونا تھا، گزشتہ روز حکومتی وفد نہ مکمل ہونے پر مذاکرات نہیں ہو سکے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج کا مذاکراتی دور انتہائی اہم ہے، مذاکرات میں آج بریک تھرو کا بھی امکان ہے۔


















