Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آم کی ایک قسم کا نام ’’چونسا‘‘ کیوں پڑا؟ حیران کن انکشاف

کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کی ایک قسم کا نام چونسا کیوں پڑا؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

آم کی درجنوں نہیں سینکڑوں اقسام ہیں، تاہم مشہور اقسام میں چونسا، سندھڑی، دسہری، انور رٹول، گلاب پاس، فجری، لنگڑا اور سرولی شامل ہیں۔

آم کے شوقین اکثر افراد کی اولین پسند چونسا ہے، عوام الناس سمجھتے ہیں کہ اس کو چوس چوس کر کھانے کی وجہ سے اس کا نام چونسا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

کہا جاتا ہے کہ آم کی اس قسم کو یہ نام افغان بادشاہ شیر شاہ سوری نے دیا، شیر شاہ سوری نے 1539 کی جنگ میں مغل بادشاہ ہمایوں کو جس مقام پر شکست دی وہ بہار کا علاقہ چوسا تھا جو آم کے حوالے سے بھی مشہور تھا۔

شیر شاہ نے اس جیت کا جشن اپنے پسندیدہ آم سے منایا اور اسی روز اس کو ’’چونسا‘‘ کا نام دیا گیا۔ انہوں نے اپنی جیت کے تحفے کے طور پر یہ آم اطراف کے سرداروں کو بھی بھیجے تھے۔

متعلقہ خبریں