پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔
واضح رہے کہ کل رات وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258.16 سے بڑھ کر 265.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267.89 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 277.45 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔



















