Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’جاگرن جوش‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آپ کے کھڑے ہونے کی پوزیشن آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے۔

باڈی لینگویج اور شخصیت کی تشخیص کے ماہرین نے اپنے تجربات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جسمانی سادہ اشاروں، جیسے کہ ہم کیسے کھڑے ہوتے ہیں؟ سے بہت کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ایک ٹانگ کو کراس کرکے کھڑا ہونا

اگر کوئی شخص ایک ٹانگ کو کراس کرکے کھڑا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کی شخصیت پرسکون اور مطمئن ہے، ایسا شخص اپنے جذبات اور احساسات کے بے تکلف اظہار سے جانا جاتا ہے۔

ٹانگیں کراس کرکے کھڑے ہونا دلچسپی یا کشش کی بھی عکاسی کرتا ہے، اگر کوئی شخص اس انداز سے کسی گروپ میں کھڑا ہو تو وہ اپنے پیروں کو اس شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے وہ سب سے زیادہ دلچسپ سمجھتا ہے یا لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹانگیں سیدھی کرکے کھڑے ہونے والے

ایسے لوگوں سے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑا ہونے والے شخص کا کردار اس کے اختیار میں ہوتا ہے، یہ انداز مہذب انسان کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے لوگ دوسروں کی بات کو اہمیت دیتے اور توجہ سے سنتے ہیں۔

یہ لوگ خود اعتماد اور حقیقت پسند ہوتے ہیں، ایسے افراد کسی موضوع پر غیر جانبدارانہ مؤقف رکھتے ہیں اور زیرِ بحث موضوع میں بھرپور جذبات کے ساتھ شراکت نہیں کرتے۔

ٹانگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا

ماہرین کے مطابق اس طرح کھڑے ہونے والے مرد یہ بظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ مضبوط اور بااعتماد ہیں، کچھ خواتین بھی طاقت اور غلبے کی نشاندہی کرنے کے لیے اسی طرح کھڑی ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹانگوں کے درمیان معمولی سا فاصلہ کرکے کھڑے ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس فرد کی شخصیت بااختیار اور کمانڈنگ ہے۔

متعلقہ خبریں