Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمت سامنے آگئی

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’ ٹویوٹا ‘ کی گاڑی ’ یارس‘ کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے، ٹویوٹا یارس 44 لاکھ 79 ہزار سے شروع ہو کر 63 لاکھ 19 ہزار تک جاتی ہے جس میں مختلف ویرینٹس کی مختلف قیمتیں ہیں۔

ٹویوٹا یارس جی ایل آئی 2329 سی سی کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے ہے جس میں 3 ایئر بیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہل سٹار اسسٹ، اے بی ایس، پاور ونڈوز اور پاور اسٹیرنگ دیا گیا ہے۔

ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1329 سی سی ہے جس کی قیمت 47 لاکھ 30 ہزار روپے ہے تاہم اس میں آلائے رمز، اسٹیرنگ سویچز ایکسٹرا دیئے گئے ہیں۔

ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ڈی کی قیمت 62 لاکھ 55 ہزار روپے ہے جو کہ 1496 سی سی ہے، اس میں تین ایئر بیگز، نیوی گیشن، پش اسٹارٹ، ڈرائیونگ موڈ، کلائمیٹ کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ سینسرز دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کا ایک ویرینٹس ’ ٹویوٹا یارس ہیچ بیک ‘ ہے، یہ گاڑی پاکستان میں آفیشل طور پر لانچ نہیں کی گئی لیکن اسے امپورٹ کیا جارہا ہے اور یہ مارکیٹ میں 44 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 48 لاکھ روپے تک استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہے،  یہ گاڑی عمومی طرو پر 13 سے 19 کلومیٹر تک فی لیٹر مائلیج دیتی ہے جبکہ اس میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن دیا گیاہے۔