Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج کابینہ کا طویل ترین ایجنڈہ پیش کیا گیا، جس میں 48 نکات پر غور اور فیصل ہوئے۔

سندھ کابینہ نے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ٹیچنگ فیکلٹی میں بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کیلئے کلینکل میڈیکل سائنس کی بھرتی اور سندھ میڈیکو لیگل ایڈوائزری بورڈ بنانے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ سندھ میڈیکو لیگل ایکٹ 2023ء میں نافذ ہوگیا تھا، جبکہ سیکریٹری صحت بورڈ کے چیئرپرسن ہوں گے اس کے علاوہ  جے پی ایم سی کے ڈاکٹر تسنیم اختر کو بھی بورڈ پر کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ نے ان سیلاب متاثرین کے گھروں کی بھی تعمیر کی اجازت دے دی جو فہرست میں شامل نہ ہوسکے تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سیلاب متاثرین کے گھروں کو تصدیق کرنے کے بعد شامل کریں۔

اجلاس کے دوران کو وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ بارش سے تباہ ہونے والے 43 فیصد گھر سرکاری اراضی پر بنے ہوئے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اورمتعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ خبریں