گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ٹیکسز کے سبب چینی کی 50 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں 250 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے بوری کی قیمت 6 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔
گھی کے ایک پیک کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی فی کلوگرام قیمت میں 40 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 60 روپے فی کلو گرام اضافے سے 340 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آٹے، خشک دودھ، ڈبے کے دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی بجٹ 2024-25 کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



















