Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے، وزارت تجارت نے گندم درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر پابندی ہوگی، درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے مارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی گئی تھی۔