سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اس حوالے سے دکاندار کا کہنا ہے کہ جو سولرپلیٹ 50، 60 ہزار میں ملتی تھی اب وہ 20، 21 ہزار میں مل رہی ہے، 100 فیصد سے بھی نیچے ریٹ گر گیا ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت چائنہ کی سولر پلیٹس فروخت ہورہی ہیں، جن میں بھی اے بی سی گریڈ ہیں، سب سے اچھی سولر پلیٹ کا ریٹ 21 ہزار ہے جو ماضی میں 50 پلس میں فروخت ہوتی رہی ہے۔
اگر آپ نے دن کے وقت سولر پر 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کا خرچہ 50 سے 60 ہزار روپے آتا ہے، اس سے پہلے یہی سولر پلیٹس ایک لاکھ 25 ہزار میں دستیاب تھیں۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ دن میں اے سی چلانے کیلئے کم از کم خرچہ 2 لاکھ روپے کا ہے، اس کیلئے 6 سولر پلیٹس کی ضرورت ہوگی۔



















