Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک  کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔