Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نان فائلرز ہوشیار!!! وزیرخزانہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

نان فائلرز سے متعلق وزیرخزانہ کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹیکس واجبات ادا کرنے سے معیشت مضبوط ہوگی، ایف بی آر اصلاحات پر وزیراعظم ہر ہفتے میٹنگ بلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے 3،2 چیزیں سامنے آئی ہیں، یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرز ہیں، ہمارے پاس نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے، نادرا کے پاس بھی اہم ڈیٹا موجود ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے، نان فائلرز کو ٹیکس افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی کیونکہ ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، سیلز ٹیکس میں چھ سو ارب کا جعلی ڈیٹا ہے جس میں سے ایک ارب ریکور ہوا ہے جبکہ کسٹم ٹیکس میں 50 سے 200 ارب کی مس کلاسفیکیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مل کر آواز اٹھانی ہو گی جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے یا کم ٹیکس دے رہے ہیں وہ ملک کی معیشیت کے لیے درست قدم اٹھائیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ صاحبان زرعی شعبے پر ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے، تاجر دوست اسکیم میں تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔