کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رات سے ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں ہوئی، جہاں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف مسرور بیس میں 10، اورنگی ٹاؤن میں 9.4 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ ڈیفنس میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ فیصل اور حسن اسکوائر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ جناح ٹرمینل اور ناظم آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شہر میں سب کم بارش اولڈ ایئرپورٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


















