Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام  ہوگیا۔

ہنڈرڈانڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

231 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 44 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,800 جبکہ کم ترین سطح 77,086 پوائنٹس رہی۔