Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کے لیے قیمت 160 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔