Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر تعلیم پنجاب نے ہارڈشپ ٹرانسفر درخواستوں کی سکروٹنی کا دورانیہ بڑھا دیا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ہارڈ شپ ٹرانسفر درخواستوں کی سکروٹنی کا دورانیہ دو دن بڑھا دیا۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ افسران کی یوم آزادی تقاریب کے سلسلے میں مصروفیات کے باعث دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کی مصروفیات کی وجہ سے سکروٹنی کی حتمی تاریخ دو دن اضافے کے ساتھ 15 اگست مقررکی گئی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سکروٹنی میں جلدی نہ کی جائے۔ تبادلوں کے سلسلے میں موصول تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔؎

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ ہارڈ شپ تبادلوں کی سکروٹنی تاریخ میں اضافہ کی وجہ سے جنرل ٹرانسفرز اب 12 کی بجائے 19 اگست سے اوپن ہوں گی۔

متعلقہ خبریں