Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 16.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، لہسن کی قیمت میں 10روپے 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 13روپے مہنگے ہوئے، بڑے گوشت کی قیمت میں 8 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ گڑ، کپڑا، دہی اور دال چنا بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیاز 7 روپے17 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 43 پیسے سستا ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ چکن، کیلے، ایل پی جی، چینی اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔