Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔