Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 113 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں 23 مرد، 12 خواتین اور 30 بچےشامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 37 مرد، 27 خواتین اور 49 بچے شامل ہیں۔

بارشوں کے باعث صوبے بھر میں مجموعی طور پر 789 گھروں کو نقصان پہنچا، بارشوں سے 572 گھروں کو جزوی اور 217 کو مکمل نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے صوبے میں 7 سرکاری اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا، بارش سے صوبے بھر میں 72 مختلف عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بارشوں کے باعث چترال، مانسہرہ، کوہستان اور مالا کنڈ میں جانی ومالی نقصانات ہوئے، لوئر دیر، شمالی وجنوبی وزیرستان، ٹانک اور کرک میں بھی جانی ومالی نقصانات ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چارسدہ، مردان، صوابی، باجوڑ، ہنگو اور مہمند میں بھی جانی ومالی نقصانات ہوئے، بونیر اور شانگلا میں بھی جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلیف نے اپر چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

متعلقہ خبریں