اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھنا خوش آئند ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بوناراست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، توانائی کے شعبے، ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھنا خوش آئند ہے، ڈیجیٹائزیشن کا عمل کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم جزو ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے ڈیجیٹائزیشن سے غربت، بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔


















