رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خود کو انقلابی جماعت کہنے والے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے لیے این آر او مانگ رہی ہے، سڑکیں بنانے کے پیسے وزیراعلیٰ کے پی کی جیب میں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پر ہے، نیب خاموش کیوں ہے؟ نوٹس کیوں نہیں لیتا؟ کے پی میں جو کرپشن کی نشاندہی کرتا ہے اسے فارغ کردیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے 4 ماہ میں اسکینڈل کے ریکارڈ توڑ دیئے، بانی پی ٹی آئی لوٹ مار، کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دیتے رہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ دوسروں پر کرپشن اور الزامات کی بنیاد پر ہے، 190 ملین پاؤنڈ، توشہ خانہ، پشاور میٹرو، سونامی میں کرپشن کی، پی ٹی آئی کی تحریک این آر او کے لیے ہے۔


















