فوکل پرسن رین ایمرجنسی صوبائی وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں نے ضلع تھرپارکر میں بارش اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی دورہ کیا۔
اراکین سندھ اسمبلی ایم پی اے قاسم سراج سومرو، چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈاکٹر غلام حيدر سميجو بھی فوکل پرسن رین ایمرجنسی کے ہمراہ ہیں۔
فوکل پرسن رین ایمرجنسی نے ننگرپارکر بھاٹیانی ڈیم سمیت مختلف ڈیموں کا وزٹ کیا، تعلقہ اسپتال ننگرپارکر کا بھی وزٹ کیا اور میڈیکل اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر تیار رہنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں نے ننگرپارکر کے تمام محکموں کے افسران سے میٹنگ اور ہروقت ایمرجنسی کے بنیاد پر تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نکاسی آب کیلئے موجود تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں عملہ اور ریسکیو سروس مکمل فعال موجود رہے، تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔
دوست محمد راہموں نے کہا کہ تمام ادارے آپس میں رابطے کو یقینی بنائیں، ایمرجنسی صورتحال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
فوکل پرسن رین ایمرجنسی صوبائی وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تھرپارکر کے عوام کو اس مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔



















