بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان آغا، صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا،بابر اعظم، میر حمزہ،محمد رضوان،عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے، ہم کل فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ہم اپنی باؤلنگ سے کچھ مایوس ہوئے ہیں، اگلے میچ میں بہتر کھیلنے کی کوشش کریںگے، کھلاڑیوں کو آزادی سے کھیلنے کا کہا ہے، بنگلہ دیشی کپتان ایک اچھا کپتان ہے۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ کوشش کریںگے اگلا میچ اچھا کھیلیں اور جیتیں، بنگلہ دیش ہم سے اچھا کھیلا، ہمیں پچھلے میچ ہارنے کا دکھ ہے، اب وہ ماضی ہے، ہم نے ہارنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہین نیا باپ بنا ہے لیکن کل صبح حتمی فیصلہ کرینگے، پانچویں دن کی بیٹنگ پر آپس میں بہت بات ہوئی ہے، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اچھا کھیلیں گے تو جیتیں گے، کبھی نہیں کہا کہ آسٹریلیا کی طرح پاکستان کو کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے جوش و جزبہ رکھتے ہیں، جو میرے لیے بہت اہم بات ہے، شان مسعود بہت مثبت کپتان ہیں، پہلے ٹیسٹ میں ڈیکلریشن بھی مثبت سوچ کے ساتھ کی تھی۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہرمحمود کام کررہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔


















