ندیم نقوی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم نقوی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔
ندیم نقوی 3 ستمبر 2024 سے قائم مقام سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے اور مستقل سی ای او کی تقرری تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔
ندیم نقوی اس وقت حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کراچی کے سی ای او ہیں۔
اس کے علاوہ ندیم نقوی 2011 سے 2017 تک پی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں۔



















