Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

ملک بھر میں سونے  کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2503 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔