پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 44 کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 25 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,014 جبکہ کم ترین سطح 78,240 پوائنٹس رہی۔



















