ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 17 ڈالرز کمی سے 2481 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2900 روپے ہوگئی۔



















