Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بل دینے والا بھی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرے گا تو وہ بھی بل نہیں دیگا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بل دینے والا بھی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرے گا تو وہ بھی بل نہیں دیگا۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے یہ وہاں پورا فیڈر بند کر دیتے ہیں، اس فیڈر میں جوبل دینے والے ہیں ان کی بجلی بھی بند کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فیڈر میں 20 پی ایم ٹی ہیں، 10 سے ادائیگی مکمل ہے، مگر یہ لوگ 20 کے 20 پی ایم ٹی بند کر دیتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بل دینے والا بھی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرے گا تو وہ بھی بل نہیں دیگا، فیڈر بند کرنے کے بجائے متعلقہ پی ایم ٹی کیوں بند نہیں کرتے۔

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پری پیڈ میٹرز پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پری پیڈ میٹرز کے لیے 6 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، پری پیڈ میٹرز لگانے کے باوجود بجلی چوری روکی نہیں جاسکتی۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ڈومیسٹک کنزیومر کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

متعلقہ خبریں