ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔



















