Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 210 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 87 کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 53 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,016 جبکہ کم ترین سطح 79,262 پوائنٹس رہی۔