Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا، ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر بند ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوکر 289.15 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 جولائی 22 کے بعد 9 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے  اضافے کے بعد 15 جولائی 22 کی بلند سطح 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں  یورو کی قیمت 41 پیسے کمی سے 311.11 روپے ہوگئی، برطانوی پاونڈ 1.87 روپے مہنگا ہو کر 373.72 پیسے پر پہنچ گیا۔

 ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 12 پیسے کمی سے 76.08 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 12 پیسے کمی سے 74.28 پیسے کا ہوگیا ہے۔