Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کو پہلی سہہ ماہی میں 96 ارب روپے ٹیکس کلیکشن میں کمی کا سامنا

ستمبر میں ٹیکس کلیکشن سالانہ بنیاد پر 32 فیصد کے اضافے کے باوجود ایف بی آر کو پہلی سہہ ماہی میں 96 ارب روپے ٹیکس کلیکشن میں کمی کا سامنا ہے۔

ستمبر 2024 میں ٹیکس کلیکشن 1100 ارب روپے پر پہنچ گئی، ستمبر کے لیے ایف بی آر نے ہدف 1 ہزار 98 ارب روپے مقرر کیا تھا۔

ایف بی آر نے ستمبر کے مہینے میں ہدف سے 2 ارب روہے زائد ٹیکس جمع کیا جبکہ ماہانہ بنیاد پر ایف بی آر کی ٹیکس جمع کرنے میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 25 کی پہلی سہہ ماہی میں ایف بی آر نے 2556 ارب روپے جمع کیے جبکہ سالانہ بنیاد پر ٹیکس کلیکشن 25 فیصد سے زائد ہے۔

ایف بی آر کو اپنے مقرر کرد ہدف سے 96 ارب روپے کمی کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے پہلی سہہ ماہی کا ہدف 2652 ارب روپے مقرر کیا تھا۔