Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرح سود میں اب تک چار فیصد سے زائد کمی کی جا چکی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اب تک چار فیصد سے زائد تک کی کمی کی جا چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خزانہ نے معیشت کی بحالی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا، ملکی معیشت بارے وفد کو آگاہ کیا اور معیشت کی مضبوطی کیلئے جاری حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحات کی بدولت معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، برآمدات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی معاشی بحالی کا نتیجہ ہے، شرح سود میں اب تک چار فیصد سے زائد تک کی کمی کی جا چکی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ مستحکم، اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت اعشاریے معاشی بہتری کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم کا معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے، حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہے، توانائی کے شعبے ایس او ایز، نجکاری ٹیکیشن اصلاحات پر کام جاری ہے۔

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔