Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر آرایل این جی کی قیمت میں 0.95 ڈالر کی کمی کے بعد نئی قیمت 12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر آرایل این جی کی قیمت میں 0.92 ڈالر کی کمی کے بعد نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ ستمبر کیلئے آر ایل این جی 1.15 فیصد تک سستی کی تھی۔