پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران 509 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 348 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



















