پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 807 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھرمجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 268 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 123 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,172 جبکہ کم ترین سطح 85,349 رہی۔



















