پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دو ماہ لگاتار سرپلس ریکارڈ ہو گیا، ستمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس ہو گیا جو ستمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 310 فیصد بہتری آئی، اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس دیکھا گیا۔
مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 92 فیصد کم ہوا، مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.24 ارب ڈالر تھا۔



















