Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین سے سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ چین سے سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران چین سے سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا، چین سے سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

رواں مالی سال 3 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال پہلے 3 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 52 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

مالی سال 24 کے پہلے 3 ماہ کے مقابلے مالی سال 25 کے 3 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 24 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 41.46 کروڑ ڈالر رہی۔

مالی سال 25 میں 3 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 90.35 کروڑ ڈالر رہی ہے جبکہ مالی سال 24 میں 3 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 53 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

جولائی سے ستمبر میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئیں، ستمبر24 میں چین سے غیر ملکی سرمایہ کاری 22 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

پہلے 3 ماہ میں چین سے آنے والی رقم 16.40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 40.40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔