Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 89 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 100 انڈیکس 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر منفی زون میں بند ہوئی۔

کاروبار کا اختتام 1319 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جبکہ 100 انڈیکس 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 20 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں پورا دن 137 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 240 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔