Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ہے۔

 اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ کو رقم فراہم کردی۔

منی مارکیٹ سسٹم کو مجموعی طور پر 4309 ارب 75 کروڑ روپے فراہم کی گئی ہے۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کو 7 روز کے لئے 4306 ارب 75 کروڑ روپے فراہم کیے، بینکس 7 روز پر 17.53 فیصد سالانہ کے حساب سے منافع ادا کریں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 3 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسلامی بینکوں کو 7 روز پر فراہم کردہ رقم پر 17.60 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع مقرر کیا گیا ہے۔