وزیراعظم شہبازشریف سے برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں برطانوی وفد کی قیادت زبیرعیسیٰ نے کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری، تاجربرادری کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں، حکومت کی کوششوں سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کے ساتھ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔
ملاقات میں بزنس ٹو بزنس تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
برطانوی کاروباری شخصیات کی جانب سے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور ان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔


















