Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خطرہ لاہور کی طرف بڑھنے لگا، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

اگلے 24 گھنٹوں میں اسموگ کے نئے اسپیل سے لاہور کو شدید خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے نئے اسپیل سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں  بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا۔

بین الاقوامی اداروں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتا 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس اسموگ کے نئے اسپیل کی وجہ سے مزید شدید متاثر ہونے جا رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوجہ ضروری کام آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں