Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو  سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں