امریکا میں صدرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی تمام ریاستوں میں مختلف ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق سب سے پہلےجارجیا میں صبح 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگا۔ نارتھ کیرولائنا میں ساڑھے 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوگا۔
مشی گن اورپنسلوینیامیں 6 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوگا۔ انڈیانا اورکینٹکی میں مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ووٹنگ ختم ہوگی۔
جنوبی کیرولینا، ورمونٹ، ورجینیا اورجارجیا میں پولنگ 7 بجےختم ہوگی۔ 20 سے زائد مشرقی اوروسطی ریاستوں میں پولنگ 8 بجےختم ہوگی۔
ریاستوں میں پولنگ بند ہونے کے بعد انتخابی نتائج سامنےآناشروع ہوجائیں گے۔














