سندھ کابینہ نے ٹیچنگ لائسنس کے تحت 195 اساتذہ کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
سندھ کابینہ نے میڈیکل ایمرجنسی رزیلیئنس فاؤنڈیشن (ایم ای آر ایف) کےساتھ 8 ہیلتھ فیسلٹیز کو چلانے کے معاہدہ کی تجدید کرنے کی منظوری دیدی۔
ڈی ایچ قیو ٹھٹو، ٹی ایچ قیو میرپورساکرو، آر ایچ سی گھارو، آر ایچ سی ور ، آر ایچ سی جھرک، آر ایچ سی جھنگشاہی، آر ایچ سی بگھان، آر ایچ سی کیٹی بندر شامل ہیں۔
سندھ کابینہ نے جاری مالی سال کے لیے ایم ای آر ایف کا کانٹریٹ ری – نیو کرنے کی منظوری دیدی۔
سندھ کابینہ نے خیرپور میڈیکل کالج کے کانٹریٹ پروفیسر کو 6 ماہ کا ایکسٹینشن دیدیا۔


















